افغان طالبان کا داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اسپیشل فورسز کو داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت  نے اسپیشل فورسز کو داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے اسپیشل فورسز کو افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ داعش دہشت گرد مستقبل میں طالبان کے لیے مسائل پیدا نہ کرسکیں۔ طالبان کے ترجمان بلال کریمی کے مطابق داعش کے متعدد دہشت گرد یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ افغانستان میں داعش کی پناگاہیں تو موجود نہیں تاہم پھر بھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائ‏ کے مطابق طالبان فورسز نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کابل اور ننگرہار میں کارروائیاں شروع کی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر حملے صوبے ننگر ہار میں کیے گئے ہیں جن کی ذمہ داری داعش دہشت گردوں نے قبول کی تھی۔

News Code 1908352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =