اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں  2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ کے پاس فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کیا جبکہ مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں سرچ آپریشن کے دوران ایک  فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اس سے قبل اتوار کو بھی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بربریت پر عرب حکمراں خاموش تماشائي ہی نہیں بلکہ اسرائيل کے ساتھ دوستی اور سفارتی تعلقات قائم کررہے ہیں۔  اسلامی ماہرین کے مطابق اسلام ، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف بحرین، امارات اور سعودی عرب کے حکمرانوں کی خیانت اور غداری نمایاں ہوگئی ہے تینوں ممالک کے حکمراں امریکہ اور اسرائیل نواز ہیں۔

News Code 1908350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =