مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ " پی سی بی" کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی ٹیم 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچے گی، دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کا پہلا 4 روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہو گا۔ ٹور کا پہلا ون ڈے میچ 10 نومبر کو، دوسرا 12 اور تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ " پی سی بی" کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
News Code 1908340
آپ کا تبصرہ