رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "پیمان جبلی " کو آئی آر آئی بی کانیا ڈائریکٹر مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں پیمان جبلی " کو آئی آر آئی بی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئي آر آئی بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عسکری کی مدیریت کی مدت کے اختتام پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے اپنے ایک حکم میں " پیمان جبلی " کو آئی آر آئی بی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: قومی میڈیا عوامی آگاہی اور علم کی سطح کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم یونیورسٹی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ذرائع ابلاغ کے قومی ادارے کو ثقافتی رہنمائی ، قومی اور انقلابی شناخت کے جذبے اور احساس کو مضبوط بنانے ، اسلامی ایرانی طرز زندگی کو فروغ دینے، اور قومی یکجہتی کو بڑھانے کے امور پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئي آر آئی بی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹرعلی عسکری کی گرانقدر خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

News Code 1908339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =