طالبان کا سابق افغان بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کے آئین کونافذ کرنے کا فیصلہ

طالبان کے وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے افغانستان میں سابق افغان بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو عارضی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے افغانستان میں سابق افغان بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو عارضی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے چین کے سفیر وانگ یو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے بتایا کہ غیر شرعی اور اسلامی امارت کے اصولوں کے خلاف حصوں اور شقوں کو ہٹا کر سابق افغان بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو عارضی طور پر بحال کردیا جائے گا۔

تاہم انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شریعت کے اصولوں کے تحت نیا آئین ترتیب دینے پر کام جاری ہے اور تب تک ظاہر شاہ کے دور کا آئین کچھ ترمیم کے ساتھ نافذ العمل رہے گا۔

News Code 1908332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =