کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا کے علاقہ اوڑی ميں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا کے علاقہ اوڑی ميں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے اُوڑی میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 4  افراد کو ہلاک کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے اُوڑی میں ایک ہفتے سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 7  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کو تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔

News Code 1908326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =