ایران نے ہمیشہ احترام کا جواب احترام سے دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایران نے ہمیشہ احترام کا جواب احترام سے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے واپسی پر اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایران نے ہمیشہ احترام کا جواب احترام سے دیا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس تعمیری اور مفید رہا اور انھوں نے اس اجلاس کے ضمن میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے 50 ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں دنیا کو ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا نیز یہ کہ ایران سفارتکاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایران نے ہمیشہ احترام کا جواب احترام سے دیا ہے۔

News Code 1908310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =