کراچی میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے شہر کراچي میں سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم  داعش کے  2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم و دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولودی ادریس شامل ہیں، دونوں نے افغانستان کے علاقے شورآوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، اور دونوں دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے اور بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ کرنےکے ماہر ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد نسیم اللہ کالعدم تنظیم داعش کے ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی اور محمد صدیق کا داماد ہے، وہابی دہشتت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

News Code 1908309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =