پاکستان کا امریکہ سے افغانستان کے نو ارب ڈالر ریلیز کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ سے افغانستان کے نو ارب ڈالر ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ سے افغانستان کے نو ارب ڈالر ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اسے بچانے کے لئے امریکہ کو افغانستان کے نو ارب ڈالر ادا کرنے چاہییں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے تعاون کریں گے۔ برطانیہ طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اکیلے افغان مسئلے کو حل نہیں کر سکتا اور نہ یہ صرف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

News Code 1908306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =