طالبان نے افغانستان میں داعش کے اہم کمانڈرکو ہلاک کردیا

افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے افغانستان میں داعش کے اہم کمانڈرابو عمر خراسانی کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے افغانستان میں داعش کے اہم کمانڈرابو عمر خراسانی کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابو عمر خراسانی داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر تھے جسے افغان طالبان نے ہلاک کردیا ہے۔ ابو عمر خراسانی کو گذشتہ برس افغان سکیورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا تھا۔ ادھر افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ جلال آباد کو داعش دہشت گرد تنظیم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ جلال آباد میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کم سے کم 10 دھماکے ہوئے ہیں جن میں طالبان سمیت 40 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1908296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha