موجودہ دور میں دنیا کو انتہا پسند سوچ کا سامنا ہے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دنیا کو انتہا پسند اور دہشت گردانہ سوچ کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دنیا کو انتہا پسند اور دہشت گردانہ سوچ کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس  سے خطاب میں مودی نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی سرزمین کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دینا چاہیے بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشت گردی پھیلانے کا ذریعہ نہ بنے۔ نریندر مودی نے کہا کہ افغانستان کی خواتین، بچوں اور اقلیتوں کو مدد کی ضرورت ہے اور ہم سب کو افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں جامع ، ہمہ گير اور مشترکہ حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

News Code 1908293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =