وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر جو بایڈن کی ملاقات

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بایڈن سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بایڈن سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات  اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر سکھ تنظیموں نے وائٹ ہاؤس کے باہر خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔

News Code 1908281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =