پاکستانی وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس جاری ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان آج رات جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس جاری ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان آج رات جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی اقدامات اور افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔ عمران خان عالمی برادری سے کہیں گے کہ وہ افغانستان میں قیام امن اور طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں اپنا کردار ادا کرے۔ عمران خان اس سے قبل طالبان سے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ افغانستان میں جامع اور مشترکہ تشکیل دیں جس میں افغانستان کے تمام  قبائل، خواتین اور عوام کی نمائندگی موجود ہو۔

News Code 1908265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =