امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا/ دونوں پائلٹ ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے کے2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے کے2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ رہائشی علاقےمیں گرا، حادثےمیں طیارے کے2 پائلٹ ہلاک اور 3 شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔

News Code 1908228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha