پاکستان کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورتحال  پر مبنی ہوگا۔ منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان ، بھارت کے زير انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔

News Code 1908218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =