19 ستمبر، 2021، 4:38 PM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 47 لاکھ 279 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 47 لاکھ 279 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 47 لاکھ 279 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 47 لاکھ 279 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 737 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 132 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 562 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 28 لاکھ 66 ہزار 805 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے برازیل دوسرے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

News ID 1908216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha