امیر عبداللہیان کل نیویارک روانہ ہوں گے/امریکی وفد سے ملاقات نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل نیویارک روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل نیویارک روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف ممالک کے وزراء خارجہ اور وفود کے ساتھ 45 ملاقاتیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نیویارک میں گروپ 1+4 کے وزراء خارجہ سے بھی دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگرمذاکرات میں  ایران کے مفادات کو مد نظر رکھا گيا تو مذاکرات مفید ثابت ہوں گے لیکن اگر ایرانی عوام کے مفادات کو مد نظر نہ رکھا گیا تو ایسےمذاکرات کا کوئي فائدہ نہیں ہے۔خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ امریکی وفد سے ملاقات نہیں کرےگا۔

سعید خطیب زادہ نے شانگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شانگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت اہمیت کی حامل ہے اور ایران کو اس سلسلے میں بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ شانگہائي تعاون تنظیم ایک اہم تنظیم ہے انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں ایرانی وزیر خارجہ افریقی ممالک کا دورہ کریں گے کیونکہ سابقہ حکومت میں افریقی ممالک پر زيادہ توجہ نہیں دی گئی۔

News Code 1908213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =