ایران واحد ملک ہے جو صہیونی اورامریکی منصوبوں کے خلاف استقامت کے ساتھ کھڑا ہے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر خـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو صہیونی وامریکی منصوبوں کے خلاف استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن احمد المدلل نے عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو صہیونی وامریکی منصوبوں کے خلاف استقامت کے ساتھ  کھڑا ہے۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے کہا کہ اسرائيل ، عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے مسئلہ فلسطین سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے کہا کہ عرب ممالک محاسباتی غلطی اور اشتباہ کا ارتکاب کررہے ہیں اور وہ اسرائیل کی غاصب، غیر قانونی ، ناجائز اور نا مشروع حکومت کو تسلیم کرکے اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔ احمد مدلل نے کہا کہ اسرائيل ، ایران کو عرب ممالک کا دشمن بنا کر پیش کرنے کی سازش اورکوشش کررہا ہے جبکہ ایران واحد ملک ہے جو امریکہ اور اسرائيل کے ناپاک منصوبوں کے خلاف استقامت اور پائداری کے ساتھ کھڑا ہے۔

ادھر فلسطینی تنظیم حماس نے بھی امارات اور بحرین کے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے سفارتی تعلقات کو مسئلہ فلسطین کے ساتھ خيانت اور غداری قراردیا گيا ہے۔ حماس نے عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر خبردار بھی کیا ہے۔

News Code 1908208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =