عمران خان کا افغان طالبان سےمشترکہ حکومت بنانے کے لئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغان حکومت میں تاجیک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لئے طالبان سےمذاکرات کا آغازیردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغان حکومت میں تاجیک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لئے طالبان سےمذاکرات کا آغازیردیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجیکستان کے صدر  امام علی رحمان سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔ عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجیک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

News Code 1908204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =