برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پرادا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں  کہا ہے کہ انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پرادا کرنا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں یورپی ممالک کی عہد شکنی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ برطانوی وزير خارجہ پر واضح کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا اصلی ذمہ د ار امریکہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں برطانوی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1908161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =