پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ تک پہنچ گئی

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر" این سی او سی"کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر" این سی او سی"کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 82 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 121 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 662 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 1 ہزار 367 ہو چکی ہے۔

News Code 1908114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =