طالبان نے خواتین کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت نے خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کہ خواتین کے کرکٹ اور دوسرے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی کیوں کہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں، کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اور چہرہ نہیں چھپایا جاسکتا اور اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے بے پردگی ہو۔

ادھر آئی سی سی نے افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے تاہم افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت ہونی چاہیے۔

News Code 1908103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =