پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 98 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چارلاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں چار لاکھ پانچ ہزار پانچ ، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65 ہوگئی ہے۔

News Code 1908071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =