بھارت کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کرنے پر ارادہ

بھارت افغانستان سے روابط مستحکم کرنے کے لئے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کرنے کے لئے نہائت سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت افغانستان سے روابط مستحکم کرنے کے لئے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کرنے کے لئے نہائت سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے اس سلسلے کے لئے چین سے رابطہ کیا ہے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور میں افغانستان سے روابط شروع کئے جاسکیں۔

افغانستان میں بھارت کی دو دہائیوں پرانی طالبان مخالف پالیسی کی وجہ سے بھارت کو افغانستان میں واپس پاؤں جمانے کے لئے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کے وزیرخارجہ اور طالبان کے نمائندے کی قطر میں ایک ملاقات مثبت ثابت نہیں ہوئی۔

بھارت کا یہ بیان کہ افغانستان سے مہاجرین کی صورت صرف سکھ اور ہندوؤں کو قبول کرے گا اس پالیسی نے افغانستان کو مزید ناراض کیا ہے۔

News Code 1908057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =