دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد45 لاکھ 75 ہزار 780 ہوگئي

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 45 لاکھ 75 ہزار 780 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 45 لاکھ 75 ہزار 780 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 121 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 635 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 720 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس میں امریکہ سر فہرست ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 65 ہزار 858 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 7 لاکھ 65 ہزار 356 ہو چکی ہے۔

News Code 1908051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =