اسرائیلی صدر کی اردن کے بادشاہ سے خفیہ ملاقات

اسرائیلی صدر نے اردن کے دارالحکومت میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوئم سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی صدر نے اردن کے دارالحکومت میں اردن کے بادشاہ  شاہ عبداللّٰہ دوئم سے خفیہ ملاقات کی ہے۔اسرائیلی صدراساک ہرزوگ نے کہا کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم  سے طویل ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی۔ شاہ عبداللّٰہ دوئم کے محل میں شام کا پورا وقت گزارا۔ اسرائیلی صدر نے کہا کہ اردن اہم ملک ہے، شاہ عبداللّٰہ دوئم کا علاقائی کردار انتہائی اہم ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ بعض عرب رہنماؤں کی آشکارا خیانت کی وجہ سے فلسطینی عوام کو اسرائيل کے بہیمانہ مظآلم کا سامنا ہے۔

News Code 1908050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha