پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 787 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 57 افراد اس موذی وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 787 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 57 افراد اس موذی وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 35 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 76 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1908027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =