طالبان کو کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان کو کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان کو کشمیر سمیت تمام مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق  ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کی کوئی پالیسی نہیں تاہم مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں ہم اپنی آواز مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بلند کرتے رہیں گے اور کہیں گے کہ مسلمان آپ کے اپنے شہری ہیں لہذا قانون کے مطابق وہ برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔

News Code 1908020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =