ایران کسی بھی صورت میں امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کرےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے فرانسیسی وزیر خارجہ لودریان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کرےگا۔  دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے ایران کے خلاف امریکی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی معاہدے کو نقض کیا ہے اور موجودہ شرائط کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک پر زوردیا کہ وہ امریکہ کی پیروی کرنے کے بجائے امریکہ کے یکجانبہ اقدامات کا مقابلہ کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران  کبھی بھی امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کو قبول نہیں کرےگا۔ ایران اور فرانس کے وزراء خارجہ نے افغانستان کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1908013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =