مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ بیت المقدس کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے صوبہ کردستان کے سرحدی علاقہ سروآباد میں ایک دہشت گرد ٹیم کو تباہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ اور ضد انقلاب عناصر کے درمیان سرو آباد علاقہ میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد ضد انقلاب اور دہشت گرد عناصر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد ٹیم کے افراد عراقی کردستان سے ایران کے صوبہ کردستان میں داخل ہوئے تھے جنھیں کردستان کی سپاہ نے محاصرے میں لیکر ہلاک کردیا ۔
آپ کا تبصرہ