پُرامن  افغانستان خطے  کے ممالک کے لئے اہم ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے لیے پُرامن اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے لیے پُرامن اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

جس میں افغانستان سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پاک جرمن دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں کھلی رکھی ہیں اور تجارت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

News Code 1908001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =