افغانستان کی سرحد سے پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک

افغان سرزمین سے دہشت گردوں نے باجوڑ میں پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس سے پاکستانی فوج کے 2 سپاہی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغان سرزمین سے دہشت گردوں نے باجوڑ میں پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس سے پاکستانی فوج کے 2 سپاہی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقے سے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے رہائشی 28 سالہ سپاہی جمال اور چترال کے رہائشی 21 سالہ سپاہی ایاز ہلاک ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف  ایسی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دے گی۔

News Code 1907979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =