یمنی فوج کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ

یمن کی فوج اور عوامی قبائل نے سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی قبائل نے سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے.

اگرچہ یمنی فوج نے اب تک اس ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے جو خمیس مشیط علاقے پر پرواز کررہا تھا.

یمن کی مرکزی حکومت کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نےاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ جارحین کا مقابلہ کرنا استقامتی فورس کی دینی ، ایمانی اوراخلاقی ذمہ داری ہے اور یمن کو جارح سعودیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ، سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ ، یورپی ممالک یا کسی دوسرے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے.

 سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

News Code 1907972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =