کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 مزدور ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے  واقعے میں 17 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ڈی سی کورنگی نے کہا کہ مزید کسی کے فیکٹری میں پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں مختلف اشیاء بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا، آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی، جو پھیلتی گئی۔ آگ کی شدت سے عمارت کے کچھ حصے گرنے لگے ہیں، فائر بریگیڈ کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے، ایک اہلکار فیکٹری کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہوا۔

News Code 1907956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =