طالبان کا بھارت کو انتباہ/ افغانستان کے امور میں مداخلت سے باز رہے

طالبان نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت، افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کایا ہے کہ طالبان نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت،  افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔ طالبان کے رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ طالبان حکومتی امور بہت اچھے طریقے سے چلاسکتے ہیں جب کہ اس نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News Code 1907945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =