پاکستانی وزیر اعظم کی افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کےلیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کےلیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، عمران خان  نے دنیا بھر میں ہنگامی حالات کے دوران خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہورہاہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور افغان عوام کے لیے خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو خوراک کی فراہمی پر پاکستان کی تعریف کی اور افغانستان کو امداد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اورعالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے، جامع حکومت ہی امن واستحکام کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

News Code 1907939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =