مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے۔ پاکستان کے وزير اعظم نے روس کے صدر پوتین سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کے تحفظ، سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے، عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اس سے قبل روس اور چین کے رہنماؤں نے بھی افغانستان میں امن و سلامتی کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ طالبان نے اشرف غنی کی حکومت کا خآتمہ کرکے پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ