ایران دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے پسماندگان کے ساتھ کھڑا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کو دہشت گردی کان شانہ بجنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کافی تجربہ ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک تصویری پیغام میں ایران کو دہشت گردی کانشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کافی تجربہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سیاسی، اقتصادی ، ثقافتی اور سماجی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور ایران نے مختلف شعبوں میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کا بھر پور مقابلہ کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے ایران کے پاس کافی تجربہ موجود  ہے اور ایران عالمی سطح پردہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے پسماندگان کے ساتھ کھڑا ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ہم نے بہترین انسانوں کی قربانی پیش کرکے یہ تجربہ حاصل کیا ہے اور ہمیں دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے۔

News Code 1907927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =