مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولک نیکو لنکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل سے یوکرائن کے مسافربردار طیارے کے ایران اغوا کرنے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس نے کہا کہ یوکرائن کے طیارے کے اغوا کے سلسلے میں جو خبریں منتشر ہوئی ہیں ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان یوکرائن وزارت خارجہ کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ ہم نے طیارے افغانستان سےلوگوں کو لانے کے لیےکابل بھیجے تھے جو اب واپس یوکرائن پہنچ گئے ہیں۔یوکرائنی وزارت خارجہ نے کہا کہ کابل یا کہیں اور ایسا یوکرائنی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرائن کے نائب وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ مسلح ہائی جیکرز کابل سے اتوار کو یوکرائن کا طیارہ اغوا کرکے ایران لے گئے ہیں، جبکہ ہائی جیک کیے گئے طیارے میں یوکرائن کے باشندوں کے بجائے دوسرے افراد بھی سوار تھے۔ ادھر ایرانی ایوی ایشن کے مطابق یوکرائنی طیارہ ہائی جیک کرکے ایران لانےکی رپورٹس درست نہیں ہیں۔ ایرانی ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق یوکرائن کے طیارہ نے گزشتہ روز مشہد ایئر پورٹ پر ری فیولنگ کے لیے لینڈ کیا تھا جس کے بعد وہ اپنی منزل یوکرائن کی جانب روانہ ہوگیا تھا اور کیف ایئر پورٹ پر رات ساڑھے 9 بجے لینڈ کر گیا تھا ۔

یوکرائن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل سے یوکرائن کے مسافربردار طیارے کے اغوا کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
News Code 1907914
آپ کا تبصرہ