بھارتی حکومت نے طالبان کی حمایت کرنے پر 14 افراد کو گرفتارکرلیا

بھارتی ریاست آسام کے 11 اضلاع میں پولیس نے سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام کے 11 اضلاع میں پولیس نے سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنے والے  14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ان افراد نے سوشل میڈیا پر افغانستان پر طالبان کے قبضے کی حمایت کی تھی، گرفتار افراد میں تیزپور میڈیکل کالج کا ایم بی بی ایس طالبعلم بھی شامل ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے لیڈر فضل کریم قاسمی بھی گرفتار ہیں، طالبان کی حمایت پر آسام پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ کچھ گرفتار افراد نے براہِ راست طالبان کی حمایت کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ افراد نے بھارت اور بھارتی میڈیا پر طالبان کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گرفتاریاں انسداد دہشتگردی قانون کی خلاف ورزی کے الزام پر ہوئی ہیں۔

News Code 1907894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =