کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع پلوامہ  میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح پلوامہ کے علاقے پامپور میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔بھارتی فوج اب بھی علاقے میں موجود ہے۔

بھارتی فوج نے سوپور کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرہ کر رکھا ہے اور سوپور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔

News Code 1907866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =