طالبان کی چین کو افغانستان میں کام جاری رکھنے کی پیشکش

افغان طالبان نے چین کو افغانستان میں کام جاری رکھنے کی پیشکش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے چین کو افغانستان میں کام جاری رکھنے کی پیشکش کردی ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکتا ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ چین افغانستان میں مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر سکتا ہے۔ ادھر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے، عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

News Code 1907859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =