ایران کی پاکستانی عزاداروں پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حسینی عزاداروں کے ماتمی جلوس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے  پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حسینی عزاداروں کے ماتمی جلوس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  دہشت گردانہ حملے میں متاثر ہونے والے عزاداروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں تعزیت پیش کی۔

سعید خطیب زادہ نے اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کو غیر انسانی اور غیر اسلامی قراردیتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کا ٹھوس مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو دہشت گردوں ، ان کے حامیوں اور انھیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ کارروائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر بہاولنگر میں وہابی دہشت گردوں کے بم حملے کے نتیجے میں 3 عزادار شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔

News Code 1907858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =