امریکی فوجی انخلا کے بعد افغانستان کوامن و صلح میں تبدیل کردینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے افغانستان سے امریکی فوج کی شکست اور انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو امریکی فوج کے انخلا کے بعد امن و صلح میں تبدیل کردینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں افغانستان میں امریکی فوج کی شکست اور انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو امریکی فوج کے انخلا کے بعد امن و صلح میں تبدیل کردینا چاہیے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے افغانستان میں امن و صلح و ثبات اور بہبود کو افغان عوام کا حق قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور امن و ثبات افغانستان کی اہم ضرورت ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی نے ایرانی وزير خارجہ اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ افغانستان کے حالات پر دقیق اور مسلسل نظر رکھیں اور انھیں افغانستان کے حالات کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔ افغانستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے۔

News Code 1907814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha