مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا، سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن جاری ہے۔ امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کابل سے ادھر نیٹو کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی گئیں، کابل ایئرپورٹ سے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت ہوگی۔ یورپی یونین اسٹاف کے کئی ارکان کابل میں نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔
گزشتہ روز جرمنی نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔ جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ بعض یورپی ممالک پہلے ہی کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرچکے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ