ترکی میں روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ/ 8 افراد ہلاک

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق روس کا فائر فائٹنگ طیارہ Be-200 ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں پائلٹ سمیت روسی فوج کے 5 اہلکار اور 3 ترکی شہری موجود تھے۔ ترکی شہری جنگلات میں لگی آگ کی نشاندہی کے لیے روسی عملے کی مدد کر رہے تھے۔ روسی فوج کے مطابق طیارہ جنوبی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ روسی فوج اور ترک حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے جنگلات میں دو ہفتے سے خوفناک آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 250 مقامات پر آگ بجھائی جا چکی ہے جس کے لیے غیر ملکی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے۔

News Code 1907793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =