برطانوی وزير اعظم کا افغان حکومت کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے سفارت کاروں کی واپسی کے باوجود کابل حکومت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ افغان جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے سفارت کاروں کی واپسی کے باوجود کابل حکومت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ افغان جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ یا کسی بھی اور طاقت کو ملٹری آپریشن کے ذریعے افغانستان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم  نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم خطے میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی افزائش گاہ بننے سے روک سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں برطانیہ یا کسی اور طاقت کے افغانستان کے ملٹری یا جنگی حل سے متعلق استعداد پر حقیقت پسند ہونا چاہیے۔

بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ کو افغانستان میں اپنے کردار فخر ہے اور ہمیں اب افغانستان سے منہ نہیں موڑنا چاہیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے اپنے 3 ہزار سفارت کاروں اور شہریوں کی افغانستان سے بحفاظت وطن واپسی کے لیے 600 فوجی اہلکار بھیجے ہیں۔

News Code 1907790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =