پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

News Code 1907761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =