پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج ہو گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا البتہ فائنل الیون کا فیصلہ آج ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں بولرز کے لیے سازگار باؤنسی پچز ہوتی ہیں۔ پریکٹس کے لیے جتنا موقع ملا اس میں اچھی تیاری کی ہے۔

ادھر ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اچھی ٹیسٹ ٹیم ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔

News Code 1907755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =