الجیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک 65 افراد ہلاک

افریقی ملک الجیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک الجیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ الجیریا کے وزیر داخلہ نے بیک وقت 50 مقامات پر لگنے والی آگ کے پیچھے مجرمانہ کارروائی کا امکان ظاہر کردیا۔

ذرائع  کے مطابق آگ کے سبب مرنے والوں میں 28 فوجی بھی شامل ہیں، جو آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات الجیریا کےضلع تزی اوزو میں ہوئی ہیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں سے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ ، الجیریا میں پیر کی رات سے تقریباً 50 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آک پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

News Code 1907749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =